پی ایس ایل فائیو ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی


پی ایس ایل فائیو، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، کراچی کنگز ، 5 وکٹوں ، شکست
۲۳ فروری, ۲۰۲۰ ۶:۲۸ شام

 کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں آج کے کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 157 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے ہی حاصل کر لیا۔ کوئٹہ کی جانب سے اعظم خان 46 اور سرفراز احمد 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انور علی نے 4 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ شین واٹسن نے 27 اور جیسن رائے نے 17 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم اور کرس جارڈن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بابراعظم 26 ، شرجیل خان چھ ، ہیلز 29 اور ڈیلپورٹ بائیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے۔

میچ کے دوران بڑی تکنیکی خرابی بھی ہوئی تھی ۔ نسیم شاہ نے بابراعظم کیلئے ریویو کال کی تھی ۔ اسنیکو میٹر اور الٹراایج کے سافٹ ویئر نہ چل سکے۔ تھرڈ امپائر کو صرف سلوموشن دیکھ کر فیصلہ کرنا پڑا تھا ۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 156 رنز بنائے تھے ۔ افتخار احمد 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے تین وکٹیں حاصل کیں تھیں ۔

ٹائمل ملز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ۔ سہیل خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔ کراچی کنگز کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے تھے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 112 رنز پر کراچی کنگز کا چھٹا کھلاڑی آؤٹ ہو گیا تھا ۔ عماد وسیم 8 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے تھے ۔ کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف ساتواں کھلاڑی 136 رنز پر آؤٹ ہوا تھا ۔ کراچی کنگز کے کرس جورڈن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.