Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل فائیو ، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے ہرا دیا

پی ایس ایل فائیو ، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے ہرا دیا
March 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل میں مسلسل شکست کے بھنور میں پھنسی لاہور قلندرز کی قسمت آخر کار جیت گئی۔ قلندرز پہلی جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔   قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ بین ڈنک نے چھکوں اور چوکوں کی برسات کر کے 43 گیندوں پر 93 رنز بنائے ، بین ڈنک ایک   اننگز میں سب سے زیادہ 10چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ۔ سمت پٹیل نے بھی انکا خوب ساتھ دیا اور چالیس گیندوں پر  71 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ فخر زمان 15، کرس لیون 27 اور محمد حفیظ  صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈئیٹر کی طرف سے محمد نواز ،حسنین اور فواد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈئیٹر کی ٹیم 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بین کٹنگ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ محمد نواز  24 ، واٹسن  23 ،جیسن روئے اور اعظم خان نے 12، 12، سرفراز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے  فیضان نے پٹیل، فیضان اور دلبر نے  دو، دو سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ میچ فلڈ لائٹ ٹاور بند ہونے کے باعث روکا بھی گیا جبکہ لاہور قلندرز کی شکست سے دلبرداشتہ فین بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے موجود تھا۔