Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل فائیو ، آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقابلہ کرینگے

پی ایس ایل فائیو ، آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقابلہ کرینگے
March 11, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل سیزن فائیو کا رنگا رنگ میلہ پاکستان میں جاری ہے ، آج پوائنٹس ٹیبل پر راج کرنیوالی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جیت کےلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔ پی ایس ایل فائیو میں  ملتان سلطانز  نے  اب تک 7 میچز کھیلے  ہیں ، اس نے  5 فتوحات  کے ساتھ 11 پوائنٹس حاصل کر کے  پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے  ، ملتان کے  3 میچ اب بھی باقی ہیں اور اسکی پلے آف مرحلے کی ٹکٹ کنفرم ہوچکی ہے ۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے 8  میں صرف 3 میچ جیتے اور پانچ   میں شکست اس کی بھیانک کارکردگی کو ظاہر کر رہی ہے ، کوئٹہ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے اور ایک بھی شکست اسکی پلے آف مرحلے تک رسائی کا خواب چکنا چور کردے گی ۔ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک کے پی ایس ایل مقابلوں میں 5 بار آمنے سامنے آچکی ہیں ،تین مقابلوں میں کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز اور  دو میں ملتان  سلطانز فاتح رہی۔