Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل فائیو، آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی، اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز میں جوڑ پڑے گا

پی ایس ایل فائیو، آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی، اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز میں جوڑ پڑے گا
February 22, 2020
لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ایس ایل میں آج دو سابق چیمپئنز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پی ایس ایل  سیزن فائیو میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ دوپہر کو دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور2017 کی چیمپئن پشاور زلمی کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کو تین وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا جبکہ پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں دس رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز قذافی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کو ابھی فتح کا کھاتہ کھولنا باقی ہے جبکہ ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کا مزاچکھ لیا ہے۔