Friday, June 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل سکس، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل سکس، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی
June 10, 2021

ابوظہبی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کنگز کی ٹیم 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوررز میں 164 رنز بناسکی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز بنائے۔ آؤٹ ہونے والوں میں رحیم اللہ گرباز، صہیب مقصود، رائیلی روسو، ہٹ میئر اور محمد رضوان شامل ہیں۔

کراچی کنگز کی جانب سے تھساراپریرا کی2،عماد وسیم،وقاص مقصود کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ان ایکشن ہوں گی۔

پشاور زلمی کی ٹیم نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایونٹ میں ہونے والے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔