پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ دو ٹائٹلز جیت کر سر فہرست ہے


پی ایس ایل
13 فروری, 2019 1:45 شام

لاہور ( 92 نیوز ) پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن کل سے شروع ہو گا ۔ اب تک ہونے والے تین ایڈیشنز میں سے دو کا ٹائٹل اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس ہے جبکہ وہ 2019 کی دفاعی چیمپئن بھی ہے ۔

پی ایس ایل کی  تاریخ پر نظر ڈالیں تو  اب تک تین  ایڈیشن ہو چکے ہیں ،پہلے ایڈیشن  کا انعقاد 2016 میں ہوا ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے  ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن 2017 میں ہوا جس میں  پشاور زلمی نےمیدان مارا ۔

پی ایس ایل کا تیسرا  اور اب تک کا آخری ایڈیشن گزشتہ برس  ہوا جہاں ماضی کی ونر ٹیمیں مد مقابل ہوئیں  ۔ سخت مقابلےکے بعد  اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاع چیمپئن پشاور زلمی کو شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.