پی ایس ایل، لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


پی ایس ایل، بارش ، پشاور زلمی ، لاہور قلندرز ، میچ منسوخ ، امکان ، راولپنڈی ، 92 نیوز
۲۸ فروری, ۲۰۲۰ ۹:۴۰ شام

راولپنڈی (92 نیوز) پی ایس ایل کے 11 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

مسلسل بارش کے باعث راولپنڈی اسٹیڈیم میں آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ لاہورقلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بارہ بارہ اوورز پر مشتمل ہوگا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث رؤف انجری کے باعث میچ کھیل نہیں سکیں گے۔ لاہور قلندرز نے عثمان شنواری کو بھی ڈراپ کردیا۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں کل بھی بارش کی پیشگوئی کردی، باقی میچز بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.