پی ایس ایل، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا ہوگا


پی ایس ایل، آج ، اسلام آباد یونائیٹڈ ، ملتان سلطانز ، لاہور قلندرز ، کراچی کنگز ، ٹاکرا ، لاہور ، 92 نیوز
08 مارچ, 2020 9:26 دن

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ میں آج بھی دو سپر میچ ہونگے۔ دن کا پہلا میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا، دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا، لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں، دو میچ سپر سنڈے کو فنڈے بنائیں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان دوپہر دو بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔

پہلے باہمی میچ میں اسلام آباد نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

شام سات بجے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پانچویں ایڈیشن میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم چھ میچ کھیل کر نو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ آٹھ میچوں کے بعد سات پوائنٹس کے ساتھ تیسر ی پوزیشن پر ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی دوسرے، کراچی کنگزچوتھے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچویں اور لاہور قلندر کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز