Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل، آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا

پی ایس ایل، آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی میں جوڑ پڑے گا
February 29, 2020
ملتان (92 نیوز) پی ایس ایل سیزن فائیو میں آج دو میچ  کھیلے جائیں گے، ملتان کے سلطانز ہوم گراؤنڈ پر دوپہر دو بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا کرینگے،، دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کا جوڑ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پڑیگا۔ پی ایس ایل سیزن فائیو میں ملتان سلطانزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 ، 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ پوائنٹس پر ملتان سلطانز بہتر رن ریٹ کی بدولت پہلے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے نمبر پر ہے۔ ایونٹ میں لاہور قلندرز کی قسمت نہ جاگ سکی، گزشتہ روز پشاور زلمی نے بھی لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کردیا۔