Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے کے 8 ہزار اضافی ملازمین سے ایک ماہ میں جان چھڑانے کی تیاری

پی آئی اے کے 8 ہزار اضافی ملازمین سے ایک ماہ میں جان چھڑانے کی تیاری
August 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قومی ائیرلائن کی تنظیم نوکے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا، پی آئی اے کے 8 ہزاراضافی ملازمین سے ایک ماہ میں جان چھڑانے کی تیاری کرلی گئی۔ مشتبہ لائسنس اورمشکوک ڈگری کی بنیاد پرملازمت حاصل کرنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ رضاکارانہ نوکری چھوڑنے کی شرط پرملازمین کو محفوظ راستہ ملے گا۔ ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ملازمت چهوڑنے پر حکومت مراعات کی پیشکش کرے گی۔ حکومت نے ایک ماہ میں رضاکارانہ ملازمت چھوڑنے کی اسکیم کی تیاری کی ہدایت کردی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد مراعاتی پیکیج پی آئی اے ملازمین کو پیش کیا جائے گا۔