Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے کا نجف کیلئے 4 خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا نجف کیلئے 4 خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ
October 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے نجف کے لیے 4 خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پروازوں پر طالب علم اور اقامہ کے حامل مسافروں کے لئے خصوصی رعایت ہوگی۔ مسافروں کو 30 کلو گرام سامان لیجانے کی اجازت ہو گی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق قومی ایئر لائن عراق کے شہر نجف کے لیے 4 خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی۔ کراچی اور لاہور سے دو دو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ خصوصی پروازیں 15 سے 17 اکتوبر تک چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے نجف کے لیے پروازوں پر طالب علم اور اقامہ کے حامل مسافروں کے لئے خصوصی رعایت ہوگی۔ لاہور سے یکطرفہ کرایہ 49 ہزار روپے جبکہ کراچی سے نجف کے لیے 39 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مسافروں کو 30 کلو گرام سامان لیجانے کی اجازت ہو گی۔