Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا
August 21, 2020
کراچی (92 نیوز) شہریوں کے لیے خوش خبری، قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کا اطلاق آج سے ہوگا، کراچی  سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ شہریوں کیلئے خوشخبری،قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنے کرایے کم کردیئے، کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہورجانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور لاہور کا یکطر فہ کرایہ 7 ہزار879 روپے مقرر صرف ہینڈ کیری دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔ سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ 8 ہزار 543 روپے کردیا گیا۔ 35 کلو سامان لے جانے کی سہولت ہوگی۔ ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ اور لاہور کیلئے روزانہ دو پروازیں آپریٹ کرتی ہے، کرایوں میں کمی غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔