پی آئی سی حملہ کیس میں ملوث 46 وکلاء 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل


پی آئی سی، ہنگامہ آرائی، گرفتار وکلاء، ریمانڈ پر جیل منتقل، لاہور، 92 نیوز
۱۲ دسمبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۵ شام

لاہور (92 نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی آئی سی حملہ کیس میں ملوث 46 وکلاء ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

ملزم وکلاء کے چہرے ڈھانپ کر انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا گیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبدالقیوم نے کیس کی سماعت کی، پراسیکیوٹرکی جانب سے گرفتار وکلاء کا 15 روز کا ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے 14 روز ریمانڈ دے دیا۔

اس دوران لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں آئی جی پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہےـ جسٹس انوار الحق پنوں جمعہ کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز