پی آئی اے کی خصوصی پرواز متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر ملتان پہنچ گئی


متحدہ عرب امارات ، پھنسے ، پاکستانیوں ، پی آئی اے ، خصوصی ، پرواز ملتان ، پہنچ
10 اگست, 2020 5:21 شام

 کراچی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی وطن واپسی ہو گئی۔ پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر ملتان پہنچی۔

دوسری پرواز رات 8 بجے اسلام آباد پہنچے گی ۔ وطن واپسی کے انتظامات یو اے ای کی کاروباری شخصیت سہیل گلداری نے کئے۔ خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے 200 پاکستانیوں کو مفت ٹکٹ فراہم کئے ۔ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سہیل گلداری سے اظہار تشکر کیا۔

زلفی بخاری نے کہا پاکستانیوں کی واپسی کا وعدہ پورا کرنے پر سہیل گلداری کے شکر گزار ہیں۔ کورونا کے مشکل ٹائم پر پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑے ہونے پر خوشی ہے ۔ 200 پھنسے ہوئے ہم وطن آج رات تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔ مزید ہم وطنوں کی واپسی کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز