Friday, May 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے کی خصوصی پرواز بیرون ممالک پھنسے 250 مسافروں کو لیکر لاہور روانہ

پی آئی اے کی خصوصی پرواز بیرون ممالک پھنسے 250 مسافروں کو لیکر لاہور روانہ
May 18, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے مشن کے ساتھ پی آئی اے کی خصوصی پرواز 250 مسافروں کو نیوجرسی سے لیکر لاہور روانہ ہو گئی۔ قومی ایئرلائن کی  تیسری خصوصی پرواز نیوجرسی سے روانہ ہوئی۔ قونصل جنرل عائشہ علی نے مسافروں کو رخصت کیا۔ حکومت پاکستان نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس ضمن میں پی آئی اے کی تیسری خصوصی پرواز نیو جرسی سےروانہ ہوئی۔ قونصل جنرل عائشہ علی نے اس موقع پر مسافروں کو رخصت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پی آئی اے کی چوتھی خصوصی پرواز 21 مئی 2020 کو نیو جرسی سے روانہ ہو گی۔ وہ تمام افراد جو اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ سفارتخانہ یا متعلقہ قونصل خانے سے رجوع کریں۔ تازہ ترین معلومات کیلئے ہیلپ لائنز کا استعمال کریں۔