Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے کی امریکا سے پہلی امدادی پرواز 179 مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی

پی آئی اے کی امریکا سے پہلی امدادی پرواز 179 مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی
May 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پی آئی اے کی امریکا سے پہلی امدادی پرواز 179 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ مسافروں نے وطن واپسی پر قومی ائیر لائن کے اقدام کو سراہا۔ پی آئی اے کی امدادی پرواز پی کے 8722 کے ذریعے 179 مسافر واشنگٹن سے اسلام آباد پہنچے۔ مسافروں نے وطن واپس پہنچنے پر پی آئی اے کی خدمات کو سراہا۔ ائیر مارشل ارشد ملک سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بیرون ملک پھنسے ہوئے آخری پاکستانی کی وطن واپسی تک اپنا امدادی آپریشن جاری رکھے گی۔ امریکا سے اگلے چند دنوں میں مزید امدادی پروازیں بھی پاکستان پہنچیں گی۔