Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا میں پراسرار طور پر لاپتہ

پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا میں پراسرار طور پر لاپتہ
January 31, 2021

ٹورنٹو (92 نیوز) پی آئی اے کا فضائی میزبان رمضان گل کینیڈا میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ رمضان گل 29 جنوری کو پی کے 798کے ذریعے ٹورنٹو پہنچا تھا۔

کینیڈا کے اسٹیشن مینجر نے ایئرپورٹ اتھارٹی کو رمضان گل کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے رمضان گل کی گمشدگی کا نوٹس لے لیا ۔ کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی معاملے سے آگاہ کردیا گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق فضائی میزبان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔