پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے متبادل فلائٹ آپریشن بحال


PIA
15 اگست, 2020 12:00 شام

کراچی (92 نیوز) پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے متبادل فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز رات گئے مانچسٹر سے 265 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی، پرواز میں ساڑھے 3 ٹن کارگو بھی لایا گیا۔

ترجمان کے مطابق مانچسٹر ائیرپورٹ پر جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستانی پرچم بھی آویزاں کیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بھی قومی پرچم کر رنگوں کے لباس زیب تن کئے اور مسافروں کو الوداع کہا۔

تازہ ترین ویڈیوز