Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے میں سزا اور جزا کا عمل جاری ، 28 ملازموں کو فارغ کر دیا

پی آئی اے میں سزا اور جزا کا عمل جاری ، 28 ملازموں کو فارغ کر دیا
December 2, 2020

پی آئی اے نے جعلی اسناد کے حامل ملازمین ، قوانین کی خلاف ورزی ، احکامات نہ ماننے ، رشوت لینے، سرکاری معلومات افشا کرنے والے ، اسمگلنگ ، سرکاری دستاویزات کی چوری ، ریکارڈ کو نقصان پہنچانے ، بدعنوانی اور غبن میں ملوث 28 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر دیا۔

اسی طرح پی آئی اے نے احکامات کے مطابق کام نہ کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  تین تین ملازمین کی  عہدے سے تنزلی  اور تنخواہوں میں کمی کی ہے جبکہ آٹھ ملازمین کو تادیبی خطوط بھی جاری کئے گئے ہیں۔

ترجمان  پی آئی اے کے  مطابق آٹھ ملازمین ضابطے کی کاروائی کے بعد بے قصور پائے گئے  جبکہ  اچھی کارکردگی کے حامل 9 ملازمین کو ادارے کی جانب سے  تعریفی اسناد بھی جاری کیں اور 3 ملازمین کو کیش ایوارڈز دئیے۔