Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی آئی اے طیارہ حادثہ، قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے طیارہ حادثہ، قومی ایئر لائن کا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ
May 26, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) قومی ائیر لائن نے کراچی حادثہ کے بعد فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جدید اور عالمی معیار کے مطابق فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم ترکی سے حاصل کیا جائے گا جو آئی اے ٹی اے اور انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سے منظور شدہ ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ جدید فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے طیاروں کو نہ صرف حادثات سے بچانے میں معاونت ملے گی بلکہ پی آئی اے کی سروس ڈیلوری عالمی معیار کی ہو جائے گی۔ دوسری جانب پی آئی اے کی خصوصی پرواز نیویارک روانہ ہو گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ یہ خصوصی پرواز وزارت خارجہ کی ہدایات پر چلائی جا رہی ہے۔ پرواز 31 مئی کو امریکہ جانے والے مسافروں کو لے کر پاکستان سے روانہ ہو گی اور دو جون کو پاکستان آنے کے خواہشمند مسافروں کو لے کر پاکستان واپس آئے گی۔ اکانومی کلاس کے ٹکٹ کی قیمت 1385 امریکی ڈالر ہے جبکہ ایگزیکٹیو اکانومی کے ٹکٹ کی قیمت 1982 ہو گی۔