پی آئی اے شعبہ میڈیکل میں اربوں روپے کے گھپلے، تحقیقات کا آغاز

پی آئی اے، شعبہ میڈیکل، اربوں کے گھپلے، تحقیقات کا آغاز، کراچی، 92 نیوز
۱۵ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۰۵ دن

کراچی (92 نیوز) قومی ائر لائن کے قومی خسارے کا سبب بڑے ادارے میں بڑی کرپشن نکلی، پی آئی اے شعبہ میڈیکل میں اربوں روپے گھپلوں کا اسکینڈل بے نقاب، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دو ہزار آٹھ سے دو ہزار سترہ تک بجٹ اخراجات کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا، ڈپٹی جنرل مینجر سکیورٹی سائوتھ کو خط ارسال کردیا گیا۔

کارپوریٹ کرائم سرکل کے خط میں 10 سالوں میں غیر قانونی بلز کی ادائیگی، پرسنل نمبر کے حامل حاضر سروس، ریٹائرڈ ملازمین کے شناختی کارڈز، میڈیکل کارڈز سمیت اسپتالوں میں داخلوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے، ملازمین کو بھی بیان کیلئے پیش ہونا ہوگا۔

ادھر ترجمان پی آئی اے  کا موقف بھی سامنے آگیا، بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے خط سے متعلق کارروائی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز