پی آئی اے سکیورٹی نے مسافروں کا سامان چوری کرنیوالے 2 ملازمین پولیس کے حوالے کر دیئے


پی آئی اے ، سکیورٹی ، مسافروں ، سامان ، چوری ، ملازمین ، پولیس
۲۰ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۴۶ شام

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی آئی اے سکیورٹی نے مسافروں کا سامان چوری کرنے والے 2 ملازمین پولیس کےحوالے کر دیئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے ملتان جانے والی خاتون مسافر کے خاوند مدثر احمد نے پی آئی اے اور پولیس کو سامان چوری ہونے کی شکایت کی تھی ۔ پی آئی اے سیکورٹی نے مجرموں کا سراغ لگا کر 4 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے پولیس تحویل میں موجود ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ ادارے میں کسی بھی قسم کی بےضابطگی اور چوری کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز