پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے 18 اکتوبر سے 30 نومبر تک رابطہ مہم کی تاریخوں کا اعلان کر دیا


پیپلز پارٹی ، رہنماؤں ، 18 اکتوبر ، 30 نومبر ، رابطہ مہم ، تاریخوں ، اعلان
۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۳۷ شام

 کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے اپنی احتجاجی مہم اور عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے 18 اکتوبر سے 30 نومبر تک رابطہ مہم کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

پیپلزپارٹی قیادت دوسرے روز بھی مشاورت کے لیے بلاول ہاوس میں جمع ہوئی۔ بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کی سیاسی وتنظیمی صورتحال اور آزادی  مارچ زیر غور رہا۔ ارکان نے اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کو چلنے نہیں دینا، پیپلز پارٹی کی تحریک اپنی ہو گی۔ دھرنے میں  نہیں جانا لیکن آزادی مارچ میں ضرور شریک ہونگے۔

پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان  کائرہ نے اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے بتایا کہ مولانا کے ساتھ آزادی مارچ  میں  ساتھ ہونگے ۔ دھرنے کی دعوت تو خود وزیراعظم نے دی۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دھرنا مولانا کا مگر حکومت کو گھر بھیجنے کا پروگرام مشترکہ ہے۔

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کی کراچی سے کشمیر رابطہ مہم کا  اعلان بھی کر دیا۔ بلاول بھٹو اٹھارہ اکتوبر سے تیس نومبر تک سندھ پنجاب اور دیگر صوبوں میں جلسوں وریلیوں سے خطاب بھی کرینگے جبکہ پیپلزپارٹی قیادت کا ایک اور مشاورتی اجلاس پندرہ اکتوبر کے بعد متوقع ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز