Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا براڈ شیٹ کے معاملے پر حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا براڈ شیٹ کے معاملے پر حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
January 22, 2021

لاہور (92 نیوز) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے براڈ شیٹ کے معاملے پر حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف نے کہا پاکستان کا 5 سے 7 ارب روپیہ ڈوب گیا اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اکاؤنٹ میں فیصلہ آنے سے پہلے پیسہ کیوں ٹرانسفر کیاْ

میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی کسی فرد کو طلب نہی کر رہی۔ ہم چیرمین نیب کو بطور ادارے کے سربراہ اس معاملے پر اپنی سہولت کے لیے بلا رہے ہیں۔ جنہیں شہزاد اکبر سمیت آنا پڑے گا اور اگر یہ مسئلہ حل نا ہوا تو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر مشاورت کے بعد سپریم کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائیگا۔

رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان بولیں چیئرمین سینیٹ براڈشیٹ کے معاملہ پر کمیٹی آف ہول کا اجلاس بلائیں۔