Sunday, May 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی کے پاس پی ڈی ایم اجلاس میں معذرت کرنے کا واحد راستہ ہے ، رانا ثناء اللہ

پیپلزپارٹی کے پاس پی ڈی ایم اجلاس میں معذرت کرنے کا واحد راستہ ہے ، رانا ثناء اللہ
March 29, 2021

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس ایک ہی راستہ ہے پی ڈی ایم اجلاس میں اپنے عمل پر معذرت کرے۔

92 نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی معذرت نہیں تو  اس کی راہیں پی ڈی ایم سے جدا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم کہہ رہے ہیں پیپلزپارٹی نے حکومتی اتحاد کا سہارا لیکر پوزیشن حاصل کی ہے تو یہ سلیکٹڈ ہیں،یہ پی ڈی ایم کے اتحاد کی نفی ہے،پیپلزپارٹی ثابت کر دے تو انڈیپنڈنٹ لوگ ہیں۔