پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آیت اللہ درانی انتقال کر گئے


05 جولائی, 2020 11:34 شام

کوئٹہ ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر آیت اللہ درانی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ، آیت اللہ درانی کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

آیت اللہ درانی کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے پڑنگ آباد ضلع مستونگ میں ادا کی جائے گی، ابق صدر آصف زرداری،بلاول بھٹو  کا آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

آصف زرداری کی جانب سے کہا گیا کہ  آیت اللہ درانی پارٹی کے نظریاتی رکن تھے ان کاانتقال پارٹی اور بلوچستان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے  ۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے بھی آیت اللہ درانی کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ  یپلزپارٹی آیت اللہ درانی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، ان کی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار تعزیت  کی ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  ڈاکٹر آیت اللہ درانی جمہوریت کے سچے سپاہی، دیندار اور علم وعمل والے کھرے انسان تھے ، انہوں نے جمہوریت، پاکستان اور بلوچستان کے حقوق اور عوام کی فلاح کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز