پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چودھری احمد مختار کی نمازجنازہ لاہور ڈی ایچ اے میں ادا

November 25, 2020
بائیس جون انیس سو چوالیس کو پیدا ہونے والے چودھری احمد مختار پیپلز پارٹی میں ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ساتھ سیاست میں متحرک رہے ۔ علالت کے باعث ایک عرصہ پہلے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر چکے تھے ۔
چودھری احمد مختار سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست بھی تھے۔ وہ گجرات سے اکثر انتخابات میں چودھری شجاعت حسین کے مدمقابل رہے ۔ چودھری احمد مختار انیس سو ترانوے میں وزیر تجارت، 2008 میں وزیر دفاع رہے۔