Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی کے بعد نون لیگ بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حامی

پیپلزپارٹی کے بعد نون لیگ بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حامی
December 31, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے بعد نون لیگ نے بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حامی بھر لی ، پی ڈی ایم قیادت کو مشورہ دے ڈالا کہ حکومت کیلئے میدان خالی نہ چھوڑیں، استعفے سینیٹ الیکشن کے بعد دیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے یک طرفہ فیصلوں پر ن لیگ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے  سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حامی بھرلی ۔ مولانا فضل الرحمن بھی شہبازشریف اور محمدعلی درانی کی ملاقات پر ناراض ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ پی ڈی ایم سربراہ اجلاس میں دوٹوک باتیں ہوں گی۔