Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا آج 93 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا آج 93 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
January 5, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا آج 93 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

پانچ جنوری انیس سو اٹھائیس کو لاڑکانہ میں پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی نشیب و فراز سے بھرپور رہی۔ بیرون ملک سے اعلی تعلیم حاصل کی۔ 1958سے 1966 تک ایوب خان کی کابینہ میں مختلف عہدوں پر وزیر رہے۔ ایوب خان سے اختلافات ہونے پر کابینہ سے مستعفی ہوئے۔ دسمبر 1967 کو پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا۔ ملک بھر کے دورے کئے۔ جلسے جلوسوں میں خطاب میں عوامی انداز اپنایا۔ 1971 کے انتخابات میں مغربی پاکستان میں نمایاں کامیابی ملی۔ادھرہم ادھرتم کا نعرہ لگا۔ ملک دولخت ہوا۔ جنرل یحیی نے اقتدار ذوالفقارعلی بھٹوکو سونپ دیا۔ کئی برسوں تک ایوانوں میں راج کیا۔

ان کے دور حکومت میں اُنیس سو تہتتر میں ملک کو پہلا متفقہ آئین ملا۔ زرعی اصلاحات ہوئیں، صنعتیں، مالیاتی ادارے، تعلیمی ادارے، قومی تحویل میں لئے گئے۔ 1977کے انتخابات کے بعد ملک میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا ہوئی جس پر جنرل محمد ضیا الحق نے 5 جولائی 1977 کو ملک میں مارش لا نافذ کر دیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو ستمبر 1977 میں نواب احمد خان قصوری کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ہائیکورٹ نے انہیں سزائے موت کا حکم سنایا۔ سپریم کورٹ نے بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کے توثیق کی۔ کئی ماہ و برس پابند سلاسل رہنے کے بعد چار اپریل 1979 کو انہیں راولپنڈی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔