Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی کی پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی پیش کش پر نون لیگ میں اختلافات

پیپلزپارٹی کی پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی پیش کش پر نون لیگ میں اختلافات
March 30, 2021

لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کی پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی پیش کش پر نون لیگ میں اختلافات پیدا ہو گئے۔ ن لیگی سینئر قیادت ہچکچاہٹ کا شکار جبکہ صوبائی قیادت پیپلز پارٹی کی پیش کش پر آمادگی کا اظہار کرنے لگی۔

ذرائع نے بتایا ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی اکثریت اور پارلیمانی پارٹی ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں ہے جبکہ حمزہ شہباز بھی صوبے میں بیڈ گورننس پر نالاں ہیں اور ان ہاؤس تبدیلی کے مؤقف کے قائل ہیں۔

دوسری جانب سے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے بھی پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ نائب صدر مسلم لیگ ن اور نواز شریف کسی صورت بھی پاکستان پیپلزپارٹی پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز کی ملاقات میں پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی پر دونوں رہنماؤں میں اتفاق رائے ہوا تھا۔