Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی کا چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

پیپلزپارٹی کا چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
March 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

بلاول بھٹو نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہماری پارٹی آئین اور پارلیمان کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے لیکن پولنگ اسٹیشن پر پولنگ عمل کو پارلیمانی کارروائی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پرزائیڈنگ افسر کے اس فیصلے کو چیلینج کیا تھا جو اس نے سینیٹ کی پولنگ اسٹیشن میں دیا تھا۔ اس پرزائیڈنگ افسر نے 7 ووٹ یہ نشاندھی کرتے ہوئے مسترد کیئے تھے کہ یہ یوسف رضا گیلانی کو ملے ہیں۔ بالا فورم سے رجوع کرنا ہمارا حق ہے، جو ہم انصاف حاصل کرنے کے لیئے استعمال کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا آئین ہمیں پارلیمان کی کارروائی پر سوال اٹھانے سے روکتا ہے لیکن یہ پارلیمانی کاروائی نہیں تھی۔ چیئرمین سینیٹ کی الیکشن چوری کرنے کے لیئے پریزائڈنگ آفیسر کے ذریعے غلط کھیل کھیلا گیا۔ یہ معاملہ سسٹم کے لیئے ایک امتحان تھا کیونکہ مستقبل میں بھی اس عمل کو دہرایا جاسکتا ہے جس سے جمہوری اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

 انہوں نے کہا پیپلز پارٹی قانونی دروازہ کھٹکائے گی اور میسر فورمز پر یہ معاملہ اٹھائے گی۔ الیکشن چوری کو قائم رکھنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انشاء اللہ یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ بنیں گے کیونکہ وہ حقیقی اور قانونی طور پر منتخب چیئرمین ہیں۔