Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان
April 12, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے شوکاز نوٹس دینے والے پیپلزپارٹی اور اے این پی سے معافی مانگیں۔

کراچی میں بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، بلاول بھٹو نے سی ای سی اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا۔ شوکاز نوٹس پھاڑے جانے پر سی ای سی کے شرکاء نے تالیاں بجائیں۔

بلاول کا کہنا تھا جو اسمبلیوں سے استعفے دینا چاہتے ہیں دے دیں، لیکن کسی پارٹی کو ڈکٹیٹ نہ کریں۔ نون لیگ نے بینظیر بھٹو کے قاتلوں کے وکیل کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا کیسے سوچا؟۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ سیاست عزت کیلئے کرتے ہیں، عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ پہلے روز سے پیپلز پارٹی معاشی پالیسیوں کے خلاف رہی ہے۔ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کی ڈیل عوام دشمن ڈیل ہے، خاص طور پر اس کا پورا بوجھ عوام کے اوپر ہے۔ پاکستان کو اس ڈیل سے باہر نکلنا چاہیے۔ آپ اشرافیہ سمیت عوام پر بھی بوجھ ڈال رہے ہو۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی ایسے اقدامات کی مذمت کی ہے اور اب بھی کررہی ہے۔ اگر پہلے سے بند کمرے میں بیٹھ کر آئی ایم ایف کے ساتھ یہ کام کرنے ہیں تو پھر بجٹ بھی وہیں سے پاس کرلیں۔

پیپلزپارٹی نے حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے خلاف مہم چلانے کا بھی اعلان کردیا۔