پیپلزپارٹی کا فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرانے کا فیصلہ


پیپلزپارٹی ‏ فریال تالپور ‏ پروڈکشن آرڈر ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز آصف زرداری ‏
۱۷ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) پیپلزپارٹی نے نیب کے ہاتھوں گرفتار آصف زرداری کی بہن اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کےپروڈکشن آرڈر جاری نہ کرانے کا فیصلہ کیاہے،فریال تالپور کو جیل میں قید کیےجانے کےخدشےکےپیش نظر پروڈکشن آرڈرنہیں جاری کرائےگئے۔

آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر  جاری کروانے کے لئے شورشرابہ کرنے والوں نے  فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر  پر خاموشی اختیار کر لی ، پیپلزپارٹی نے فریال تالپور کےلیےپروڈکشن آرڈر جاری نہ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کو اہم شخصیت کےپیغام کےبعد فریال تالپور کےپروڈکشن آرڈر جاری کرنےسےروکاگیا، رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نیب کی خصوصی احکامات پراسلام آباد میں اپنے گھرمیں ہی قید ہیں۔

اگران کے پروڈکشن آرڈر  جاری کرکے سندھ اسمبلی لایا جاتاہے تو خدشہ ہے اجلاس کے اختتام پر انہیں  جیل میں رکھاجائےگا ، فریال تالپور کو جیل بھیجنے سے بچانے کےلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز