پیپلزپارٹی عمران خان کو گھر بھیجنے کے مطالبے پر مولانا کے ساتھ ہے ، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی ، عمران خان ، گھر ، بھیجنے ، مطالبے ، مولانا ،بلاول بھٹو
۱۶ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۱۷ شام

 لاڑکانہ (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلزپارٹی عمران خان کو گھر بھیجنے کے مطالبے پر مولانا کے ساتھ ہے۔

رتو ڈیرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم سمجھتے ہیں حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا حکومت نے ایک سال میں سازش کے تحت لوگوں کو بیروزگار کیا۔ روزگار پیدا کرنے کی بجائے ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

ادھر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رتوڈیرومیں ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا رتوڈیرو میں سنٹر بنایا ہے جہاں بچوں اور خواتین سمیت بالغان کا علاج ہو گا۔ رتوڈیرو سے لاڑکانہ میں آنے کے لیے مریضوں کے لیے مشکلات ہو رہی ہے اسی لیے رتوڈیرو میں سنٹر بنایا ہے۔

بلاول بھٹو بولے دنیا بھر میں ایچ آئی وی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ۔ رتوڈیرو میں بھی ایچ آئی وی کا آئوٹ بریک ہوا ۔ بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے سینٹر بنایا گیا ہے جہاں غریبوں کو بروقت ایچ آئی وی کا علاج مل سکے گا ۔

انہوں نے کہا معاشرے میں اس بیماری کے متعلق احتیاطی تدابیر کو روشناس کروانے کی ضرورت ہے ۔ ہماری خواہش ہے کہ رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کا سینٹر آف ایکسیلنس بنے۔ پاکستان بھر کے صحت  کے ادارے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں ۔ ایچ آئی وی کا مقابلہ مل کر کرنا ہو گا ۔ حکومت کی ذمہ داری ہے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کریں ۔

تازہ ترین ویڈیوز