پیغمبرپاک سے محبت ہماری زندگی کاحصہ ہے، سراج الحق

حکومت ایل او سی باڑ سراج الحق ایبٹ آباد ‏ ‏92 نیوز امیر جماعت اسلامی ‏ برہمن سماج جہاد کی زبان خارجہ پالیسی ‏
۱۰ نومبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۴ شام

مالاکنڈ (92 نیوز) پیغمبرپاک سے محبت ہماری زندگی کاحصہ ہے، فرنگیوں کے نظام کاخاتمہ ہونا چاہئے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ ٹرمپ اور مودی کا ایجنڈا ایک ہے، مسلمان عالمی دجال کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مالاکنڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کفر کے خلاف میدان میں نکلناافضل جہاد ہے، جماعت اسلامی عقیدہ توحید پر یقین رکھتی ہے، کشمیر میں کرفیو سے عوام کی زندگی اجیرن ہے،کشمیر کے معاملے پر آدھا گھنٹہ احتجاج افسوسناک ہے، ایک جانب کشمیر پر وحشیانہ ظلم دوسری جانب کرتارپور کا جشن منایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرآعظم نے مودی کو قاضی تسلیم کرلیا، عمران زرداری حکومت میں کوئی فرق نہیں، ہندوستان کے بنائے گئے نقشے میں گلگت بلتستان بھی شامل ہے، مقبوضہ کشمیر میں پندوستان کو جماعت اسلامی سے خطرہ ہے۔

مزید بولے کہ چودہ مہینے حکومت کی ناکامی کی داستان ہے،تبدیلی کے نام پر اپنے کارکنوں کو دھوکہ دیا گیا، حکومت رات گئی بات گئی پالیسی پر عمل پیرا ہے، صرف اسلامی نظام سے ملک ٹریک پر آسکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز