پیرس اوپن ٹینس: نڈال، جوکووچ او ر ڈینس کی سیمی فائنل میں رسائی


پیرس اوپن ٹینس، نڈال، جوکووچ، ڈینس، سیمی فائنل، رسائی، 92 نیوز
۰۲ نومبر, ۲۰۱۹ ۶:۰۹ شام

پیرس (92 نیوز) پیرس اوپن ٹینس میں زبردست مقابلے جاری ہیں، اسپین کے رافیل نڈال، سربیا کے نواک جوکووچ اور کینڈا کے ڈینس نے فائنل فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پیرس اوپن ٹینس میں اسپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال اور سربیا کے نواک جوکووچ کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، دونوں کھلاڑیوں نے ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے یونان کے اسٹیفنوس کو 6-1 اور 6-2 سے آئوٹ کلاس کیا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال نے میں فرانس کے سونگا کو اسٹریٹ سیٹس میں دھول چٹائی، رافیل نڈال کی جیت کا اسکور 7-6 اور 1-6 رہا۔

تیسرے کوارٹر فائنل میں کینڈا کے ڈینس نے فرانس کے مونفلز کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔

 

تازہ ترین ویڈیوز