پیرا گون اسکینڈل ، قیصر امین بٹ کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے منظور کر لی


پیرا گون اسکینڈل ‏
۲۳ جنوری, ۲۰۱۹ ۳:۳۹ شام

لاہور ( 92 نیوز ) پیرا گون اسکینڈل میں نیب کی زیر حراست قیصر امین بٹ کی ضمانت لاہور ہائی کورٹ نے منظور کر لی ۔

پراسیکیوٹر نیب کی جانب سے  عدالت میں کہا گیا کہ قیصر امین بٹ  نے  پیراگون کیس میں  وعدہ معاف گواہ بن  کر بیان ریکارڈ کرایا ،  ضمانت منظور ہونے پر نیب کو کوئی اعتراض نہیں ۔

وکیل قیصر امین بٹ نے موقف اپنایا کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کرپشن کا تمام احوال بیان کر دیا ، چیئرمین نیب نے بھی معاف کر دیا ہے ۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ  نیب قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی معافی کے بعد درخواست گزار کو رہا کیا جاسکتاہے، ہر قسم کی ضمانت دینے کو تیار ہوں کہ جیل سے رہا کیا جائے ۔

عدالت نے دلائل سننے کےبعد  قیصر امین بٹ کی ضمانت منظور کر لی ۔

تازہ ترین ویڈیوز