پیراگون کیس ، خواجہ برادران کی عدالتی دائرہ اختیار و بریت کی درخواستیں مسترد


پیراگون کیس خواجہ برادران عدالتی دائرہ اختیار و ب و بریت کی درخواستیں مسترد لاہور ‏ ‏92 نیوز خواجہ سعد رفیق ‏ خواجہ سلمان
۱۶ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۶ دن

لاہور ( 92 نیوز) پیراگون کیس میں خواجہ برادران کی مشکلات کم نہ ہوئیں، عدالتی دائرہ اختیار اور بریت  کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں ۔

احتساب عدالت لاہور میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پیش کیا گیا ، عدالت نے دونوں بھائیوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی ۔

عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا گیا جب کہ نیب کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا حکم بھی دیا گیا۔

خواجہ برادران کی جانب سے  بریت اور عدالتی دائرہ اختیار  سے متعلق درخواستوں کافیصلہ  بھی سنایا گیا ، عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کر دیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز