پہلا ویمن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی بنگلہ دیش کو 14 رنز سے شکست

پہلا ویمن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان، بنگلہ دیش، 14رنز، شکست، لاہور، 92 نیوز
۲۶ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۳۰ شام

لاہور (92 نیوز) پاک بنگلہ دیش ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے میزبان سائیڈ کو 14 رنز سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 112 رنز تک محدود رہی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 126 رنز کا مجمو عہ تشکیل دیا، نگار سلطانہ 17 سنجیدہ اسلام 14 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی، رومانہ احمد کی نصف سنچری بھی رائیگاں گئی۔

پاکستان کی جانب سے انعم امین نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ڈائنا بیگ، کائنات امتیاز، بسمہ معروف اور عالیہ ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، بسمہ معروف کو شاندار کارکردگی پر ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز