Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

پہلا مطالبہ مائنس ون، اب ڈی چوک دور نہیں، مفتی کفایت اللہ

پہلا مطالبہ مائنس ون، اب ڈی چوک دور نہیں، مفتی کفایت اللہ
November 1, 2019
لاہور (92 نیوز) اسلام آباد پہنچنے کے بعد جے یو آئی کے تیور بدل گئے، معاہدے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، مفتی کفایت اللہ کہتے ہیں ان کا پہلا مطالبہ مائنس ون ہے، ڈپٹی کمشنرسے معاہدہ بھی کوئی معاہدہ ہے، جہاں پہنچنا تھا پہنچ گئے، اب ڈی چوک دورنہیں، وہ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام نائنٹی ٹو ایٹ 8 میں گفتگو کر رہے تھے۔ جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گذشتہ روز ہری پور جیل سے رہا کر کیا گیا، مفتی کفایت اللہ بروز اتوار ڈی سی مانسہرہ کے حکم پر اسلام آباد سے گرفتار ہوئے تھے۔ مفتی کفایت اللہ کی کل پشاور ہائیکورٹ کے سرکٹ بینچ ایبٹ آباد کے 2 رکنی بیچ نے ضمانت منظور کی تھی۔