پہاڑوں پر تازہ برفباری نے ملکہ کوہسار کے حسن کو چار چاند لگا دیئے



۱۲ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ دن

 مری (92 نیوز) پہاڑوں پر تازہ برفباری نے ملکہ کوہسار کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔ آسمان سے گرتے روئی کے گالوں نے نظاروں کو دلکش بنا دیا۔

ملکۂ کوہسار میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔ پاکستان بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد خوبصورت نظارے دیکھنے مری پہنچ گئی ۔ کسی نے سیلفیاں بنا کر انجوائے کیا تو کوئی گرما گرم کافی کی چسکیاں لے کر لطف اندوز ہوا۔

ایک طرف تو برف کے گولے پهینک کر من چلوں نے خوب دل لبھایا تو دوسری جانب مزیدار پکوان اڑا کر ٹھٹھرتے موسم کا لطف اٹھایا ۔  مال روڈ اور کشمیر پوائنٹ سمیت دیگر تفریحی مقامات پر سیاحوں نے خوب موج مستی کی۔

سیاحوں کا کہنا ہے برف باری دیکھنے کی خواہش تھی سو پوری ہوئی ۔ خوبصورت وادی کا ہر رنگ ہی جدا ہے ۔ کہتے ہیں ٹریفک کے مسائل اور کرایوں میں اضافے کے باوجود ملکۂ کوہسار کے دیوانے ہیں۔

مری کے مال روڈ پرسیاحوں کا بھرپور رش ہے۔ اہل خانہ کے ہمراہ دلفریب موسم انجوائے کرتے رہے۔ منچلوں نے بھی بھرپور موج مستی کی۔

مری میں انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کی سہولت کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک کا بہاؤ برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک وارڈنز بھی تعینات ہیں جب کہ اہم سڑکوں پر برف ہٹانے اور سڑک پر نمک کے چھڑکاؤ کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.