پچیس جولائی غریبوں اور مظلوموں کا دن ہوگا،مصطفی کمال

۱۲ جولائی, ۲۰۱۸ ۹:۳۱ شام

کراچی ( 92 نیوز) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا کہ 25 جولائی کا دن غریبوں اور مظلوموں کا دن ہوگا ، کامیابی کے بعد کراچی کو ترقی یافتہ اور مثالی شہر بنائیں گے ۔

مصطفیٰ کمال نے ملیر سعود آباد میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا ، انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا ہم نے کراچی کو بنایا تھا دوبارہ اس کو ترقی یافتہ اور مثالی شہر بنائیں گے ۔

چیئرمین پی ایس پی کہنا تھا کہ  عوام ٹی وی پر بڑے بڑے اشتارات دیکھ کر کسی کے دھوکے میں نہ آئیں ، میرے پاس اربوں روپے نہیں کہ میں ٹی وی پر اشتہار چلواؤں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ایسی صبح طلوع ہو گی  جس کے بعد مظلوموں اور غریبوں کا دن ہو گا ۔

تازہ ترین ویڈیوز