پٹرول 5 روپے فی لٹر مہنگا، نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے ہو گئی

۰۱ نومبر, ۲۰۱۸ ۸:۱۶ دن

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول 5 روپے فی لٹر مہنگا ہو گیا۔ نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے ہو گئی۔

وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 48 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 82 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز