پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات ‏
۳۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۹:۳۹ شام

 کراچی (92 نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

اب پٹرول کی فی لٹر قیمت  قیمت 112 روپے 68  پیسے  سے  بڑھ کر 117 روپے 83 پیسے  ہو گئی ۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اب اس کی فی لٹر قیمت  133 روپے 47 پیسے ہو گئی  ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز