پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی ، اطلاق ہوگیا


اوگرا، سمری مسترد، پٹرولیم مصنوعات، قیمتیں برقرار، فیصلہ، اسلام آباد، 92 نیوز
۲۴ مارچ, ۲۰۲۰ ۷:۴۵ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیدیا گیا ،  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  15 روپے کمی کر دی گئی ، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گیا ہے ۔

حکومت  کا  عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے   پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی کا اعلان کر دیا ،  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی گئی ہے۔

 قیمت میں کمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 96 روپے 60پیسے ہو گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے فی لیٹر کمی  کے بعد نئی قیمت 107روپے 25 پیسے پر آگئی۔  مٹی کا تیل  بھی 15 روپے فی لٹر سستا ہونے کے بعد نئی  قیمت  77روپے 45پیسے ہو گئی  ، نئی  قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو چکا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز