Wednesday, June 23, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پٹرولیم قیمتوں سے متعلق درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ کا کمیشن کو 2 دسمبر تک تحقیقات مکمل کرنیکا حکم

پٹرولیم قیمتوں سے متعلق درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ کا کمیشن کو 2 دسمبر تک تحقیقات مکمل کرنیکا حکم
November 3, 2020

لاہور(92 نیوز) پٹرولیم قیمتوں سے متعلق درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے کمیشن کو تحقیقات دو دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس محمد قاسم خان نےآئندہ سماعت پر کمیشن کی کم از کم 25 سے 30 کاپیاں عدالت میں جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے آئندہ سماعت پر اگر تحقیقات مکمل نہ ہوئیں تو عدالت خود یہاں تحقیقات کروائے گی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل چودھری اشتیاق اے خان نے مؤقف اختیار کیا کہ فریق نمبر 10 پارکو کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا یہ فریق نمبر 10 کون ہے جو اس طرح کے حیلے بہانے بنا رہا ہے،درخواست میں کہا گیا وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کمیشن نے 6 سے 8 ہفتے معاملہ مکمل کرنے کیلئے وقت مانگا ہے،4 ہفتوں میں تحقیقات مکمل کر لیں گے۔

چیف جسٹس نے تمام ذمہ داروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے آپ پھر وقت مانگیں گے کہ وزیر اعظم سے پوچھنا ہے فلاں سے پوچھنا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

عدالت سے استدعا ہے کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔