پولیو زدہ اپوزیشن ملکی ترقی کو اپاہج کرنیکی سازشوں میں مصروف ہے، فردوس عاشق

November 29, 2020
فردوس عاشق اعوان کا بیان میں کہنا ہے اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد کورونا کا پروموٹر بن چکا ہے۔ جلسوں سے حکومت نہیں جائے گی لیکن کورونا ضرور گھر گھر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک شہزادہ کورونا کا شکار ہو کر اپنے محل میں بیٹھا ہے لیکن پھربھی جلسوں پر بضد ہے۔ جاتی امرا کی مہارانی کو عوام سے نہیں اقتدار سے غرض ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا، پشاور جلسے کے بعد کورونا کیس بڑھ گئے، ملتان میں ایک بار پھر تماشہ لگایا جا رہا ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پنجاب حکومت کی اولین ذمے داری ہے۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔