پولیس ناکے پر فائرنگ سے شہید ہونیوالے اہلکاروں کی نما زجنازہ ادا

پولیس ناکے فائرنگ نما زجنازہ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیرداخلہ ‏ بریگیڈیئرریٹائرڈ اعجاز شاہ آئی جی ‏ محمد ثقلین ‏ خرم شہزاد ‏
۲۲ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۲۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد میں ناکے پر فائرنگ سے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔ وزیرداخلہ بریگیڈیئرریٹائرڈ اعجاز شاہ، آئی جی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران اورعام شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ، میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

آئی جے پی روڈ پر منڈی موڑ پولیس ناکے پر فائرنگ میں شہید ہونے والے پولیس کے 2 جوانوں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد محمد ثقلین اور خرم شہزاد کی میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے پولیس ناکے پر فائرنگ کی جس سے  ایک اہلکار جہانزیب زخمی بھی ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں کو ٹارگٹ کر کے شہید کیا گیا۔

آئی جی نے واقعے کا نوٹس ‏لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے2 ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں ،  شہید جوانوں کے خاندانوں کے لئے 60 سال تک مکمل تنخواہ اور تمام تر سہولیات سمیت شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز