پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے  لڑکا زخمی ، مقدمہ درج

پولیس ‏ مقدمہ درج ‏ کراچی ‏ ‏92 نیوز اہل علاقہ ‏ صدر ‏ لکی اسٹار ‏
۲۰ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۱ دن

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے صدر میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک لڑکا زخمی ہو گیا ، اہل علاقہ نے  فائرنگ کرنے والے اہلکار کو تشدد کے بعد رینجرز کے حوالے کر دیا  جب کہ پولیس نے اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

صدر لکی اسٹار کے قریب فائرنگ سے 12 سالہ احمد زخمی ہوا ، اہل خانہ کے مطابق احمد اپنے والد کی گاڑی پارک کرنے کےلئے گیا تھا، نشے میں دھت پولیس اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس اہلکاروں کو پکڑلیا اور فائرنگ کرنے والے اہلکار عدنان کو تشددکے بعد رینجرزکے حوالے کردیا ۔واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نےصدر تھانے کے باہراحتجاج بھی کیا۔ جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی ایس پی کنور  آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ فائرنگ کرنیوالے اہلکار کو گرفتار کرلیا،واقعے پر افسوس ہے ۔ پولیس اہلکار نئے ہیں جن میں تجربے کی کمی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز