Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پورے پاکستان نے دیکھا دھاندلی کے سرداروں نے ڈسکہ میں ڈاکہ ڈالا ، مریم اورنگزیب

پورے پاکستان نے دیکھا دھاندلی کے سرداروں نے ڈسکہ میں ڈاکہ ڈالا ، مریم اورنگزیب
February 24, 2021

لاہور (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا پورے پاکستان نے دیکھا دھاندلی کے سرداروں نے ڈسکہ میں ڈاکہ ڈالا۔

 مریم اورنگزیب نے میڈیا گفتگو میں کہا دھاندلی کی پیداور نے دیکھا کہ ضمنی الیکشن میں کیسے دھاندلی کی کوشش کی گئی۔ پورے پاکستان نے دیکھا کہ دھاندلی کے سرداروں نے کیسے ڈسکہ میں ڈاکہ ڈالا۔ آٹا چوری کرنے والوں نے 20 پرایزئڈنگ افسروں کو اغوا کیا۔ آٹا چوری کرنے والوں کو کسی نے نہیں پوچھا اور عوام کے حق پر ڈاکہ مارنا انکا کھیل بن چکا ہے۔ براڈشیٹ کو 45 لاکھ شریف خاندان کو دینے پڑے۔

مریم اورنگزیب نے کہا پرویز رشید کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کون سینیٹ الیکشن میں جائے گا۔ خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی الیکشن لڑیں گی۔ دوسری امیدوار آج کاغذات نامزدگی واپس لے گی۔